وزیر اعظم نریندر مودی اپنے یک روزہ دورے کے لئے جموں پہنچے

جموں، وزیر اعظم نریندر مودی منگل کے روز اپنے یک روزہ دورے کے لئے جموں پہنچے۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم ہوائی اڈے سے سیدھے مولانا آزاد اسٹیڈیم پہنچے جہاں لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ان کے استقبال اور ان کو سننے کے لئے جمع تھا۔

ان کے پہنچنے پر اسٹیڈیم نعروں سے گونج اٹھا۔بتادیں کہ آپ کے دورے کے پیش نظر مندروں کے شہر جموں کی قابل دید زیبائش و آرائش کی گئی ہے۔وزیر اعظم کے استقبال کے لئے شہر بنٹنگز اور ہورڈنگز سے آراستہ و پیراستہ کیا گیا ہے جس سے شہر ایک تہوار کا نظارہ پیش کر رہا ہے اور وی آئی آئی پیز کی محفوظ اور بلال خلل نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے سڑکوں اور گلی کوچوں میں سیکورٹی کے فقیدلامثال انتظامات کئے گئے ہیں۔

وزیر اعظم 20 فروری کو اپنے دورہ جموں کے دوران کروڑوں روپیوں مالیت کے کئی پرجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ایک بھاری عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں