منوج سنہا کا اروناچل پردیش اور میزوریم کے عوام کو ریاستوں کے یوم تاسیس پر مبارک باد

سری نگر، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اروناچل پردیش اور میزوریم کے عوام کو ان کی ریاستوں کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔انہوں نے ان ریاستوں کے لوگوں کی خوشی و خوشحالی کے لئے دعا کی۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے منگل کے روز ‘ایکس’ پر ایک ٹویٹ میں کہا: ‘میں اروناچل پردیش اور میزوریم کے عوام کو ان کی ریاستوں کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘میں لوگوں کی صحت، خوشی، خوشحالی اور ان ریاستوں کی تیز رفتار ترقی کے لئے دعا گو ہوں’۔

قابل ذکر ہے کہ میزوریم کو 20 فروری 1987 کو ملک کی 23 ویں ریاست کا درجہ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا جبکہ اروناچل پردیش بھی اسی برس ملک کی 25 ویں ریاست بن گئی۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں