سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک بحال، مغل روڈ، سری نگر – لیہہ شاہراہ ہنوز بند

سری نگر، وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ ساتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر بدھ کو تین روز بعد ٹریفک کی یک طرفہ نقل و حمل بحال کر دی گئی۔

جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے بدھ کی دوپہر کو ‘ایکس ‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ناشری اور بانہال کے درمیان صرف درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہے۔
قبل ازیں متعلقہ حکام نے بتایا کہ کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ برف ہٹانے سے قبل قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے احتراز کریں اور سڑک کے بارے میں متعلقہ ٹریفک کنٹرول یونٹوں کے ساتھ رابطہ کریں۔

ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر گذشتہ کئی روز سے ٹریفک بند ہے جبکہ سری نگر- لیہہ شاہراہ پر بھی برف جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔

علاوہ ازیں بھدر واہ – چمبا روڈ اور کشتواڑ – سنتھن- اننت ناگ روڈ بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند ہیں۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں