گاندربل میں منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ، ممنوع نشیلی اشیاء برآمد :پولیس

سری نگر،منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنا کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے گاندربل پولیس نے منشیات فروش کو دھر دبوچ کر اس کے قبضے سے ممنوع نشیلی اشیاء برآمد کرکے ضبط کی۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کو معتبر ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ شریف احمد بابا ولد مقبول بابا ساکن گوجر پتی شاہ پورہ نے رہائشی مکان میں ممنوع نشیلی اشیاء چھپا کر رکھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او گاندربل منظور احمد کی سربراہی میں پولیس کی ایک ایک ٹیم نے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا اور وہاں سے بھنگ پتری اور چرس پاوڈر برآمد کی۔

ان کے مطابق ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں ممنوع نشیلی اشیاءکو ضبط کیا گیا جبکہ منشیات فروش کو موقع پر ہی گرفتار کرکے اس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 31/24کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں