کھیلو انڈیا گیمز کے پیش نظر مناسب ٹریفک پلان کو عمل میں لایا گیا ہے:ایس ایس پی ٹریفک رورل کشمیر

سری نگر، ایس ایس پی ٹریفک رورل کشمیر رویندر پال سنگھ کا کہنا ہے کہ گلمرگ میں منعقد ہو رہے کھیلو انڈیا گیمز کے سرمائی کھیلوں کے چوتھے ایڈیشن کے پیش نظر مناسب ٹریفک پلان کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔

انہوں نے بدھ کے روز گلمرگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کہا: ‘کھیلو انڈیا بہت بڑا ایونٹ ہے ہم نے اچھی تعداد میں نفری کو تعینات کیا ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘سری نگر ہوائی اڈے سے گلمرگ تک روڈ کو زونوں اور سیکٹروں میں منقسم کیا گیا جہاں افسروں کو تعینات کیا گیا ہے’۔

موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ ہم سول انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں تاکہ ان گیمز کے احسن انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ محکمے کی طرف سے جاری کی جانے والی ایڈوائزری پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ جس گاڑی کے ٹائر زنجیروں سے نہ بندھے ہوں اس کو آگے جانے کی اجازت نیں ہوگی۔

بتادیں کہ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں آج یعنی 21 فروری سے ہو رہا ہے۔ کھیلوں کا یہ ایونٹ 26 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق امسال اس ایونٹ میں ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے قرب 4 سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا پہلا ایونٹ فروری اور مارچ سال 2020 میں لیہہ اور گلمرگ میں منعقد ہوا تھا۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں