مودی جی کی سربراہی میں جموں وکشمیر ترقی کے نئے منازل طے کررہا ہے: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

سری نگر، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز کہاکہ چوتھے کھیلو انڈیا گیمز میں ایک ہزار سے زائد کھلاڑی اور کوچز شرکت کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مرکزی کھیل وزارت جموں وکشمیر میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کی خاطروافر مقدار میں فنڈس واگزار کررہی ہیں۔

ان باتوں کا اظیار موصوف نے گلمرگ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ گلمرگ میں چوتھے کھیلو انڈیا گیمز میں کھلاڑی اور مقامی و غیر مقامی سیاح اپنے ہنر کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی کھیل وزارت جموں وکشمیر کی اور خصوصی توجہ دے رہی ہیں جس وجہ سے یہاں پر قومی و بین الاقوامی کھیلوں کااہتمام ہو رہا ہے۔

ان کے مطابق ہر سال کھلاڑیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جو کہ نیک شگون ہے

ٓانہوں نے کہا:” مودی جی کی سربراہی میں جموں وکشمیر ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہے۔“

وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں جموں و کشمیر میں کھیلوں کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جدید ترین بنیادی ڈھانچے اور متعلقہ سہولیات پر نئے سرے سے زوردینے سے کھیلوں کے شعبے کو زبردست فروغ ملا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے باصلاحیت کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابیاں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو جموں وکشمیر یوٹی اورملک کا نام روشن کرنے کی ترغیب دے رہی ہے۔

یو این آئی – ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں