رام بن میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے غیر مقامی مزدور کی موت

جموں، جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کو اترپردیش سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور کی بھاری بھرکم مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے موت واقع ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ رام بن سیری کے نزدیک سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کی صبح ایک بھاری بھر کم مٹی کا تودا گر آیا جس کے نیچے اتر پردیش کا ایک مزدور دب گیا۔

انہوں نے کہا کہ گرچہ مزدور کو نکال کر ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

متوفی کی شناخت دیش پال ساکن اتر پردیش کے طور پر کی گئی ہے۔

دریں اثنا وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی قومی شاہراہ تازہ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کے لئے بند ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کو قابل آمد و رفت بنانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

یو این آئی- ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں