کشمیر میں شبانہ ٹھٹھرتی سردیوں کا زور برابر قائم، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

سری نگر، وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا زور جاری ہے اور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 26 فروری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 27 اور 28 فروری کو کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برف باری متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 29 فروری کو بھی کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بعد میں وادی میں یکم مارچ سے 3 مارچ تک بھی کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برف باری ہوسکتی ہے۔

متعلقہ حکام نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاڑی علاقوں کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے زیادہ خطرات رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خراب موم کے دوران کہیں کہیں مٹی کے تودے کھسک آنے کے امکانات ہیں۔

دریں اثنا وادی میں خشک موسم کے بیچ شبانہ سردیوں کا زور جاری ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی18.6 ڈگری سینٹی گریڈ، ضلع کرگل میں منفی22.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی25.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی میں بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران بھی بھاری برف باری ہوسکتی ہے تاہم درجہ حرارت میں بتدریج بہتری ریکارڈ کی جائے گی۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں