جموں، جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع کے جنگلی علاقے میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد ضلع بھر میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھا دی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سانبہ کے جنگلی علاقے میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد ضلع بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سانبہ میں فوجی تنصیبات اور حساس عمارتوں کے اردگرد اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی جبکہ مشکوک افراد پر سی سی ٹی وی کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سانبہ کے جنگلی علاقے میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع فوج ، پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کو بھی فراہم کی گئی ہیں جس کے بعد ضلع بھر میں سیکورٹی فورسز کا جال بچھا دیا گیا ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق سرحد پر مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر گزر رکھی جارہی ہے اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے کسی بھی ناموافق کوشش کو ناکام بنانے کے لئے فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کے ساتھ مشترکہ گشت بھی جاری ہے۔
انہوں نے بتایاکہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد میں اگلی چوکیوں پر تعینات فوجی اہلکار دن رات نظر گزر رکھے ہوئے ہیں تاکہ سرحد پار سے کوئی بھی ایل او سی کو پار نہ کر سکے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم انتہائی مستعد ہیں کیونکہ ملی ٹینٹوں نے دراندازی کرکے کشمیر میں داخل ہونے کے ارادارے ترک نہیں کئے ہیں۔
دفاعی ذرائع نے مزید بتایاکہ سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو خاک میں ملایا جاسکے۔
یو این آئی- ارشید بٹ