منوج سنہا کی سنت گرو روی داس کے یوم پیدائش پر لوگوں کو مبارک باد

سری نگر، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سنت گرو روی داس جی کے یوم پیدائش کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔انہوں نے کہا: ‘گرو جی نے ہمیں مساوات، انصاف اور انسانی اقدار کے نظریات سکھائے’۔ٍ

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں سنت گرو روی داس جی کے یوم پیدائش پر لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں’انہوں نے کہا: ‘گرو جی نے ہمیں مثالی سماج کی تشکیل کے لئے مساوات، انصاف اور انسانی اقدار کے نظریات سکھائے’۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘آئیے اپنے آپ کو گرو روی داس جی کی عظیم تعلیمات کے لئے وقف کریں اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کے لئے کام کریں’۔

بتادیں کہ بھگت روی داس جی پندرہویں اور سولہویں صدی کے دوران شمالی ہندوستان میں بھگتی تحریک سے تعلق رکھنے والے صوفی شاعر سنت تھے۔انہیں پنجاب اتر پردیش، راجستھان اور مہارشٹرا میں گرو تسلیم کیا جاتا ہے جس کی شاعری نے بھگتی تحریک پر گہرا اثر ڈالا۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں