زالڈگر سری نگر میں کروڑوں روپیہ مالیت کا برون شوگر ضبط، ملزم گرفتار :پولیس

سری نگر،جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے زالڈگر علاقے میں پولیس نے نجی گاڑی کی تلاشی کے دوران کروڑوں روپیہ مالیت کا برون شوگر ضبط کرکے منشیات فروش کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن ایم آر گنج میں تعینات اہلکاروں نے زالڈگر چوک میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی زیر نمبر JK03E-0662کو روک اس کی تلاشی لی جس دوران گاڑی سے ممنوع نشیلی اشیاء(بظاہر برون شوگر)کا ایک پیکٹ برآمد کیا گیا جس کی مالیت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے موقع پر ہی گاڑی کے ڈرائیور جس کی شناخت شفیق احمد خواجہ ولد فتح جو خواجہ ساکن دلدار کرناہ کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 10/24زیر دفعہ 8/21این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ مہاراج گنج میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ سماج میں پنپ رہی برائیوں کو جڑ اکھاڑ پھینکنے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو اپنا دست تعاون پیش کرئے۔

پولیس نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ منشیات کے ناجائز دھندے سے وابستہ افراد کے خلاف کڑی سے کڑی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں