وزیر اعظم مودی 7مارچ کو سری نگر کے اسٹیڈیم میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے :اشوک کول

جموں بھارتیہ جنتاپارٹی کے جنرل سیکریٹری (آرگنائزیشن) نے جمعے کے روز کہاکہ جموں وکشمیر کی پانچ لوک سبھا نشستوں پر بھاجپا کی جیت یقینی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 7مارچ کو نریندر مودی سری نگرکے اسٹیڈیم میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی پانچ نشستوں کے ممکنہ امیدواروں کی فہرست پارٹی ہائی کمانڈ کو بھیج دی گئی ہے۔

ان کے مطابق پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے اور اس بار کشمیر میں بھی کنول کا پھول کھلے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بھاجپا نے پارلیمانی چناو کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کی ہیں۔

اشوک کول نے کہاکہ وزیر اعظم مودی کا دورہ کشمیر غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم دورے کے پیش نظر بی جے پی نے تیاریوں میں جٹ گئی ہے اور سری نگر جلسے کو یادگار بنانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر دورے کو لے کر سیکورٹی اور انتظامی سطح پربھی تیاریاں زو ر و شور سے جاری ہیں۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں