پی اے جی ڈی دو پھاڑ: اسی وجہ سے الائنس کے ساتھ نہ جانے کو بہتر سمجھا :آزاد

سری نگر،جموں وکشمیر پروگریسیو آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے جمعے کے روز کہا کہ جموں وکشمیر میں جلدازجلد اسمبلی الیکشن ہونے چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ ’پی اے جی ڈی‘ دو پھاڑ ہونے کے بارے میں پہلے ہی پیشین گوئی ظاہر کی تھی۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے ابہامہ پلوامہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

غلام نبی آزاد نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن جلد ازجلد ہونے چاہئے۔
ان کے مطابق پارلیمانی انتخابات کے بعد جموں وکشمیر میں جلد ہی اسمبلی چناو ہونے چاہئے کیونکہ لوگ بھی اب اس کا بے صبرے کے ساتھ انتظارکر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پروگریسیو آزاد پارٹی میں لوگ آئے روز شامل ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو اس وقت گونا گوں مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔

پی اے جی ڈی دو پھاڑ ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آزاد نے کہاکہ اسی وجہ سے کسی بھی الائنس کے ساتھ نہ جانے کو بہتر سمجھا ۔

انہوں نے کہاکہ پہلے ہی دن سے کہا تھا کہ دونوں پارٹی کے درمیان تحاد زیادہ دیر تک نہیں رہے گااور بالآخر وہی ہوا جس کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں