SRINAGAR, FEB 20 (UNI) :- Sriangar receives fesh snowfall on Tuesday. UNI PHOTO-SF12
SRINAGAR, FEB 20 (UNI) :- Sriangar receives fesh snowfall on Tuesday. UNI PHOTO-SF12
SRINAGAR, FEB 20 (UNI) :- Sriangar receives fesh snowfall on Tuesday. UNI PHOTO-SF12

کشمیر میں 11 سے 14 مارچ تک موسم خراب رہنے کا امکان

ری نگر،وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سری نگر سمیت کئی مقامات پر شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 11 سے 14 مارچ تک برف و باراں کا امکان ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 10 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 11 اور 12 مارچ کو کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے جبکہ 13 اور 14 مارچ کو بیشتر مقامات پر ہلکی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وادی میں 15 سے 28 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

دریں اثنا وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گراوٹ تو کہیں اضافہ درج ہوا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔وادی میں ہفتے کی صبح سے ہی دھوپ کھلی رہی جس سے لوگوں کو مختلف مقامات پر بیٹھے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں