بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

سری نگر، معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن پٹن کی ایک پولیس پارٹی نے کلسری پٹن میں گرڈ اسٹیشن کے نزدیک ناکے کے دوران ایک شخص کو روکاانہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 67 گرام (بشمول پالیتھین) چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس شخص کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن پٹن میں بند رکھا گیا۔بیان میں گرفتار شدہ کی شناخت عادل احمد تانترے ولد محمد مقبول ساکن آرم محلہ پٹن کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پٹن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے ضلع میں سال رواں کے پہلے دو مہینوں کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 39 مقدمے درج کرکے 62 منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کی زائد از ایک کروڑ روپے مالیت کی جایدادوں کو ضبط کیا ہے۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں