نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے درمیان اختلاف کے ساتھ مجھے کوئی لینا دینا نہیں یے: رویندر رینہ

سری نگر، بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے ہفتے کے روز کہا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے درمیان کیا ہوا مجھے اس کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے بلکہ میرا مقصد غریبوں کی خدمت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا: ‘میں چاہتا ہوں کہ سب بی جے پی میں شامل ہوجائیں بلکہ جن کی آپس میں تکرار ہوئی ہے وہ بھی ہماری پارٹی میں آجائیں’۔

موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘عمر عبداللہ صاحب نے پی ڈی پی کے بارے میں جو کچھ بولا اور محبوبہ جی نے جو اس کا جوابی حملہ کیا یہ ان دونوں پارٹیوں کا آپسی معاملہ ہے میں اس پر کوئی بیان نہیں دوں گا’۔

ان کا کہنا تھا: ‘میرا ایک ہی مقصد ہے کہ غریب خوش رہیں، غریب کی خدمت کی جائے، ہم یہاں امن اور خوشحالی کے لئے کام کر رہے ہیں’۔

مسٹر رینہ نے کہا: ‘ہم چاہتے ہیں کہ سب بی جے پی میں شامل ہوجائیں وہ بھی جن کی آپس میں تکرار ہوئی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے غریبوں کی بھلائی کے لئے کئی کام کئے۔
ان کا کہنا تھا کہ مودی جی کی حکومت میں غریبوں کو مفت راشن اور مکان مل رہے ہیں۔

یو این آئی- ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں