نیشنل کانفرنس اپنے پیروں پر کھڑی ہے تو محبوبہ مفتی کو اس سے تکلیف کیوں :ڈاکٹر فارورق عبداللہ

سری نگر نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتے کے روز کہاکہ ’محبوبہ مفتی نے کیا کہا میں اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔‘

انہوں نے کہاکہ نریندر مودی بی جے پی کا وزیر اعظم نہیں بلکہ سبھی مذاہب کے ماننے والوں کا وزیر اعظم ہے۔

ان باتوں کا اظہار فاروق عبداللہ نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے سال 2019میں کشمیر صوبے سے تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔

انہوں نے مزید کہاکہ نیشنل کانفرنس انڈیا الائنس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

فاروق عبداللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ محبوبہ مفتی نے کیا کہا میں اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے بتایا کہ این سی اپنے پیروں پر کھڑی ہے انہیں(محبوبہ مفتی) اس سے تکلیف کیوں ہے۔

ان کے مطابق میرے پاس اپنے مسائل ہیں اورمجھے انہیں حل کرنا ہے۔
وزیرا عظم نریندر مودی کے حوالے سے جب فاروق عبداللہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مودی جی بی جے پی کا نہیں بلکہ پورے ملک کا وزیر اعظم ہے۔

انہوں نے کہاکہ نریندر مودی سبھی مذاہب کے ماننے والے لوگوں کا وزیر اعظم ہیں۔
انڈیا الائنس کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہاکہ انڈیا الائنس ترقی کرئے یہی ہماری دعا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مجھے پورا یقین ہے کہ پارلیمانی انتخابات میں انڈیا الائنس کے امیدوار کامیابیوں کے جھنڈے گارڈ دیں گے۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں