کولگام میں سڑک حادثہ، ایک جاں بحق، چھ دیگر زخمی

سری نگر جنوبی ضلع کولگام کے کیموہ علاقے میں ہفتے کے روز گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سات افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جن میں سے بعد ازاں ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

اطلاعات کے مطابق نئی بستی کیموہ کولگام میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک لوڈ کیرئیر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کرسڑک پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے الطاف ماتو ولد محمد رمضان ماتو ساکن گنجی پورہ کو مردہ قرار دیا۔

زخمیوں کی پہچان سجاد احمد وانی ، عادل احمد ماتو، محمودہ بانو، اکبر ماتو، عبدالرحمن ماتو ساکنان گنجی پورہ لارم اور جمیلہ بانو ساکن کھڈونی کولگام کے بطورکی گئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں