سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بند

سری نگر، وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر اتوار کو دوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل معطل ہے۔

قومی شاہراہ پر ہفتے کی صبح مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی تھی۔

جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ڈلواس پر سڑک کی سطح قابل عبور و مرور نہیں ہے اس لئے لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ سڑک ٹھیک ہونے تک قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ کی صورتحال معلوم کرنے کے لئے ٹریفک کنٹرول یونٹ رام بن کے ساتھ رابطہ کریں۔

دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والئے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک مسلسل بند ہے تاہم اس کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے کام جاری ہے۔

علاوہ ازی سری نگر – لیہہ شاہراہ، سنتھن – کشتواڑ، ڈوڈہ – چمبہ، بانڈی پورہ – گریز روڈ اور کپوارہ – ٹنگڈار روڈ برف جمع ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہوتے ہی جہاں بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوجاتی ہے وہیں مہنگائی کا زور بھی بڑھ جاتی ہے۔

یو این آئی – ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں