پونچھ میں نوجوان کی لاش برآمد

جموں جموں وکشمیر کے قصبہ پونچھ میں پیر کی صبح ایک نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پونچھ قصبہ میں بی ایڈ کالج کے نزدیک چند مقامی افراد نے لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو آگاہ کیا۔

پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔

متوفی کی شناخت افتار احمد ولد محمد رشید ساکن تحصیل سرنکوٹ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی -ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں