جے اینڈ کے بینک فراڈ کیس: ای ڈی نے 4.81 کروڑ روپیہ مالیت کی جائیداد ضبط کی

سری نگر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے پیر کو جموں و کشمیر بینک فراڈ کیس میں 4.81 کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کیا ہے۔

ای ڈی نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سری نگر زونل آفس نے جموں وکشمیر بینک فراڈ کیس میں 18کنال اراضی اور عمارت جس کی مالیت 4.81کروڑ روپیہ ہے کو ضبط کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضبط شدہ جائیداد اشفاق احمد زرگر (ایم ایس نکاح ارنامنٹس)12.5مرلہ، خلیل احمد مغل (ایم ایس جے کے گولڈ جیولری 14کنال 16مرلہ ، محمد اشرف دیو (ایم ایس راف راف ٹروز اینڈ ٹرولز ایک کنال 12مرلہ اور محمد سعید کوشار نیازی (ایم ایس سعید ٹورز اینڈ ٹرولز 17مرلہ، کے نام پر درج ہے۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں