لولاب سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

سری نگر سرحدی ضلع کپواڑہ کے لولاب میں پیر کے روز سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں موٹر سائیکل سوار کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق سرحدی ضلع کپواڑہ کے ڈونی واری لولاب میں پیر کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب موٹر سائیکل بجلی کھمبے کے ساتھ جاٹکرا یا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار نوجوان شدید طورپر زخمی ہوا۔

معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔

متوفی کی شناخت عبید خان ولد رائیس احمد خان کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں