سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک ایک بار پھر بند

سری نگر، وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر منگل کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل ایک بار پھر روک دی گئی۔

جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر ڈلواس کے مقام پر سڑک کی سطح کو بہتر بنانے کے لئے مٹی کو ہٹایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔

انہوں نے لوگوں سے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کو کہا ہے۔

قبل ازیں ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل سری نگر سے جموں کی طرف رواں دواں ہے تاہم ڈلواس پر سڑک کی سطح خراب ہونے اور سنگل لین کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل سست ہے۔

دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک مسلسل بند ہے۔

یو این آئی- ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں