کشتواڑ میں نوجوان کی لاش برآمد

جموں جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع میں منگل کی صبح مقامی نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمدکی گئی۔

اطلاعات کے مطابق کشتواڑ کے آرزی علاقے میں منگل کی صبح چند مقامی افراد نے نوجوان کی لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔

متوفی کی شناخت امیت کمار ولد ناگیش شرما ساکن سنگرام بھٹہ کشتواڑ کے بطور کی گئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں