بڈگام، کولگام اور بارہ مولہ میں چار منشیات فروش گرفتار :پولیس

سری نگر منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنا کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بڈگام ، کولگام اور بارہ مولہ میں چار منشیات فروشوں کو دھر دبوچ کران کے قبضے سے ممنوع نشیلی اشیاءبرآمد کرکے ضبط کی ۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن بیروہ کی ایک پولیس پارٹی نے سادی پورہ علاقے میں ایک ناکے کے دوران ایک پیازہ آٹو زیر رجسٹریشن نمبر JK013 – 6836 کو روکا جو سونہ پاہ سے کنڈورہ کی طرف جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا: ‘تلاشی کے دوران آٹو سے قریب 534 گرام وزنی چرس جیسا مواد اور مکی کے بھوسے میں لپٹے ہوئے 115 گرام وزنی چرس کی 6 چھڑیاں بر آمد کی گئیں’۔

بیان میں کہا گیا کہ آٹو ڈرائیور نے اپنی شناخت گلزار احمد شیخ ولد حبیب اللہ شیخ ساکن سامبورہ پلوامہ کے طور پر کی۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ ڈرائیور کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا اور آٹو کو بھی ضبط کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بیروہ میں ایک متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

ایس ایچ او پولیس اسٹیشن یاری پورہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے سونمن پل کے نزدیک دو افراد جن کی شناخت سمن دیپ سنگھ ولد بہادر سنگھ اور کمل جیت کور دختر سنتوک سنگھ ساکنان تلوانڈی مالیا کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے 20گرام برون شوگر برآمد کیا۔

دریں اثنا بارہ مولہ میں نور کھاہ کے نزدیک پولیس نے ناکہ لگایا جس دوران دلشاد احمد وار ولد غلام قادر ساکن لچھی پورہ کو روک کر اس کی جامہ تلاشی لی گئی۔

پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران منشیات فروش کے قبضے سے 70گرام چرس برآمد ہوا۔

پولیس نے عوام الناس سے ایک دفعہ پھر اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں