سری نگر اور شوپیاں میں آتشزدگی کی وارداتوں میں پانچ رہائشی مکان اور دو گاو خانے خاکستر

سری نگرسری نگر اور شوپیاں میں آگ کی دو الگ وارداتوں میں پانچ رہائشی مکان اور دو گاو خانے خاکستر ہوئے ہیں۔ لاکھوں روپیہ مالیت کی گھریلو اشیاءراکھ کے ڈھیر میں تبدیل.

اطلاعات کے مطابق پائین شہر کے پتھر مسجد علاقے میں درمیانی شب رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل تین مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

عین شاہدین نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پتھر مسجد سری نگر میں پرویز احمد صوفی کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے چند سیکنڈوں کے اندر اندر ہی مزید تین مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں چار رہائشی مکان پوری طرح سے خاکستر ہوئے ہیں۔

مقامی لوگوں نے ضلعی ترقیاتی کمشنر سری نگر سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کی باز آباد کاری کی خاطر فوری طورپر اقدامات اٹھائے جائیں۔

فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ درمیانی شب پتھر مسجد سری نگر میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈ رجائے موقع پر پہنچے ۔

انہوں نے کہاکہ 16فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیاتاہم آتشزدگی کی اس واردات میں چار رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔

دریں اثنا شوپیاں کے ٹکرو گاوں میں بھی آگ کی ایک واردات میں رہائشی مکان اور دو گاو خانے خاکستر ہوئے ہیں۔

پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی-ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں