بژھ پورہ اور بمنہ میں آگ کی وارداتیں رہائشی مکان اور ہٹ خاکستر

سری نگرجموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے بژھ پورہ صورہ اور بمنہ میں آتشزدگی کی الگ الگ وارداتوں میں رہائشی مکان اور ڈزاسٹر مینجمنٹ کی ہٹ کو نقصان پہنچا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز بژھ پورہ صورہ میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔

معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی کے مطابق پانچ فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابوپایا گیا۔

دریں اثنا بمنہ سری نگر میں ڈزاسٹر مینجمنٹ کی ہٹ سے آگ نمودار ہونے کے ساتھ ہی فائر ٹینڈر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔

آتشزدگی کی اس واردات میں ڈزاسٹر مینجمنٹ کی ہٹ کو نقصان پہنچا ہے۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں