بینک فراڈ کیس :ای ڈی نے ابتک 195.91کروڑ روپیہ کی جائیداد کو ضبط کیا :ترجمان

سری نگرانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کے روز بینک فراڈ کیس میں مزید 2.45کروڑ روپیہ مالیت کی جائیداد کو ضبط کیا ہے۔

ٰٓای ڈی کے مطابق سری نگر برانچ نے جے اینڈ کے اسٹیٹ کوآپریٹور بینک کے ساتھ کئے گئے مالی بے ضابطگیوں کے ایک کیس میں ابتک 195.91کروڑ روپیہ کی جائیداد کو اٹیچ کیا ہے۔

ای ڈی نے جمعرات کے روز ایکس پر لکھا :”جے اینڈ کے اسٹیٹ کوآپریٹوبینک فراڈ کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سری نگر نے محمد شفیع ڈار اور عبدالحمید ہجام کی 2.45کروڑ روپیہ مالیت کی جائیداد کو منسلک کیا ۔“

انہوں نے مزید بتایا کہ بینک فراڈ کیس میں ای ڈی نے ابتک 195.91کروڑ روپیہ کی جائیداد کو تحویل میں لیا ہے۔

واضح رہے کہ 11مارچ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 4.81کروڑ روپیہ مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کومنسلک کیا تھا۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں