لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

جموں، جموں وکشمیر کی جموں – ریاسی لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کی صبح ٹھیک 7 بجے کڑی سیکورٹی بند وبست کے بیچ پولنگ کا عمل شروع ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس نشست کے بیشتر پولنگ مراکز پر مقررہ وقت سے قبل ہی لوگوں کو قطاروں میں کھڑا دیکھا گیا اور صبح کے 7 بجنے کے ساتھ ہی پولنگ کا عمل با قاعدہ شروع ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہموار پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے اس حلقے کے لئے 2416 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

18اسمبلی نشستوں پر مشتمل اس سیٹ کے لئے 17 لاکھ81 ہزار545 راے دہندگان کو راے دہی کا حق ہے جن میں سے 8 لاکھ 60 ہزار 55 خواتین ووٹر شامل ہیں۔

اس سیٹ کے لئے کل 22 امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں جن میں سے بی جے پی کے جگل کشور اور کانگریس کے رمن بھلا نمایاں ہیں۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں