سونہ مرگ سڑک حادثہ: لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے آپریشن جاری

سری نگر، وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے گگن گیر سونہ مرگ علاقے میں اتوار کو پیش آنے والے سڑک حادثے میں لاپتہ ہونے والے دو افراد کی تلاش پیر کو بھی جاری ہے۔

بتادیں کہ گگن گیر سونہ مرگ میں اتوار کے روز سیاحوں سے بھری ایک تویرا گاڑی سڑک سے لڑھک کر نالہ سندھ میں جا گری جس کے نتیجے میں نو افراد غرقآب ہوگئے۔

حادثہ پیش آتے ہی وسیع پیمانے پر رسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور دو خواتین سمیت چار افراد کی لاشیں بر آمد کی گئیں جبکہ دو ہنوز لاپتہ ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لاپتہ افراد کی تلاشی کے لئے پیر کی صبح برستی بارش کے بیچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں