منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

سری نگرجموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ بھاجپا موجودہ حالات سے گھبرا ئے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں ہو رہی ہیں انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا الائنس کی جیت یقینی ہے ان باتوں کا اظہار عمر عبداللہ نے چرار شریف میں آستانہ عالیہ پر حاضری دینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا عمر عبداللہ کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی یا الیکشن پروگرام کے سلسلے میں نہیں بلکہ صرف حاضری دینا آیا ہوں ۔

ایک سوال کے جواب میں بھاجپا کی طرف سے مذہبی منافرت پھیلانے کوبدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہاکہ جب یہ لوگ حکومت میں ہوتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم 140کروڑ ہندوستانیوں کی ترجمانی کرتے ہیں جس میں مسلمان بھی شامل ہیں، لیکن جب الیکشن ہوتے ہیں تو نفرت پھیلانے کے بغیر ان لوگوں کو اور کچھ نہیں آتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن ضابطہ اخلاق میں صاف صاف الفاظ میں مذہبی منافرت پھیلانا ممنوع قرار دیا گیا ہے لیکن ظاہر سی بات ہے کہ بی جے پی والے موجودہ حالات سے گھبرائے ہوئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ منگل سوتر اور مسلم لیگ کی باتیں ہورہی ہیں، یہاں تک کہ کل ایک بھاجپا وزیر نے یہاں تک کہہ ڈالا کہ مسلمان ہندوﺅں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم کسی سے گھبرائے ہوئے نہیں ہیں، اگر ہم کسی سے ڈرے ہوتے بھاجپا کیخلاف میدان نہیں ہوتے، اگر ہم گھبرائے ہوتے تو ہم بھی دوسروں کی طرف بھاجپا کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہوتے، ہم یہاں بھر پور اندا زمیں بھاجپا اور اس کی پراکسیوں کیخلاف لڑ رہے ہیں۔

یو این آئی-ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں