اے آئی پی کے محبوس لیڈر انجینئر رشید نے بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے

سری نگر، عوامی اتحاد پارٹی( اے آئی پی) کے محبوس لیڈر عبدالرشید شیخ عرف انجینئر رشید نے پیر کے روز بارہمولہ لوک سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

بتادیں کہ انجینئر رشید ایک ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں دلی کے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

اے آئی پی کے لیڈروں نے بارہمولہ کے ضلع مجسٹریٹ دفتر میں پیر کے روز انجینئر رشید کے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

پارٹی کے ترجمان فردوس بابا نے کہا: ‘ہم نے تمام قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد انجینئر رشید کے کاغذات نامزدگی جمع کئے’۔

بتادیں کہ انجیئر رشید نے پہلی بار سال 2008 میں لنگیٹ ہندوارہ اسمبلی نشست سے انتخابات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی اور سال 2014 میں بھی اسی نشست سے دوبارہ کامیاب ہوئے۔

سال 2019 میں انہوں نے بارہمولہ لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی آخری تاریخ 3 مئی ہے جبکہ 20 مئی کو اس سیٹ کے لئے پولنگ ہوگی۔

یو این آئی -ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں