خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر منگل کو وادی میں اسکول بند رہیں گے :صوبائی کمشنر کشمیر

سری نگر،صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے پیر کو کہاکہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر منگل کے روز وادی کے سبھی اضلاع میں اسکول بند رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ آج رات آفیسران کو فیلڈ میں تعینات رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کہاکہ سرحدی ضلع کپواڑہ کے نالہ پہرو میں طغیانی آنے کے باعث وہاں پر سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کپواڑہ میں سال 1990کے بعد نالہ پہرو میں پانی کی سطح اتنی بڑھ گئی ۔

ان کے مطابق وادی کے دیگر اضلاع میں کوئی سیلابی صورتحال نہیں اور پانی خطرے کے نشان سے کافی نیچے ہے۔

صوبائی کمشنر نے کہاکہ جنوبی کشمیر میں نالہ ویشو میں پانی خطرے کے نشان کو چھو گیا لہذا یہاں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہے اور ندی نالوں کے نزدیک جانے سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ درمیانی شب سری نگر کے رام منشی باغ میں بھی پانی الرٹ لیول تک پہنچ سکتا ہے تاہم گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ کل سے موسم میں بہتری کا امکان ہے۔

صوبائی کمشنر کشمیر نے بتایا کہ آج رات تمام آفیسران فیلڈ پر تعینات رہیں گے تاکہ کسی بھی ہنگانی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ کل یعنی منگل کے روز سری نگر سمیت وادی کے سبھی اضلاع میں احتیاطی طورپر اسکول بند رہیں گے۔

وجے کمار بدھوری نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ دریاوں اور ندی نالوں کے نزدیک جانے سے احتراز کریں۔

یو این آئی-ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں