رام بن میں سڑک حادثہ، ایک کی موت 11 زخمی

جموں، جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت جبکہ گیارہ دیگر زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے بانہال علاقے میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر بدھ کی رات دیر گئے ایک ٹیمپو اور ٹرک کے درمیان زور دار ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی بر سر موقع ہی موت جبکہ 11 دیگر زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ اس ٹیمپو میں 12 سیاح سمیت 16 افراد سوار تھے جو جموں سے سری نگر جا رہے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں