سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر در اندازی کوشش ناکام، ایک در انداز ہلاک

جموں،بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر ایک پاکستانی در انداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ سانبہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بی ایس ایف جوانوں نے بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ نقل و حمل دیکھی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک در انداز کو فینس کی طرف آتے ہوئے دیکھا گیا۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ مستعد جوانوں نے در اندازی کی اس کوشش کو ناکام بنا کر اس در انداز کو ہلاک کر دیا۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں