رامسو میں اراضی کھسکنے سے کئی رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا

جموں، جموں وکشمیر کے رام بن ضلع کے رامسو میں پہاڑی کھسکنے سے متعدد رہائشی مکانوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔

مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے متاثرین کی باز آباد کاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق رام بن کے رامسو علاقے میں اراضی کھسکنے کے باعث 20سے 25رہائشی مکانوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی روزسے پہاڑی کھسک رہی ہے جس وجہ سے رہائشی مکانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

ان کے مطابق ایک رہائشی مکان زمین بوس ہو گیا جبکہ متعدد میں دراڑیں پڑ نے کی وجہ سے لوگوں میں خوف ودہشت کا ماحول ہے۔

انہوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کوجلد ازجلد کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے ۔

بتادیں کہ رام بن کے ہی پرنوٹ علاقے میں پہاڑی کھسکنے کی وجہ سے 150رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ 30کے قریب مکانات زمین بوس ہو گئے ۔

یو این آئی-ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں