بانڈی پورہ کے گالا کل جنگل میں جنگجوئوں کی کمیں گاہ پردہ فاش، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد:فوج

سری نگر، فوج نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گالاکل جنگل علاقے میں جنگجوئوں کی ایک کمیں گاہ کا پردہ فاش کرکے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فوج کی چنار کور نے ہفتے کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے بانڈی پورہ کے گالاکل جنگل میں 3 مئی کو تلاشی آپریشن چلایا’۔

پوسٹ میں کہا گیا: ‘تلاشی آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی ایک کمیں گاہ کا پردہ فاش کیا گیا اور اس دوران 2 اے کے رائفلیں اور دوسرے جنگی سٹورز بر آمد کئے گئے’۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں