راجوری میں منشیات فروش کی کروڑوں روپیے کی جائیداد ضبط: پولیس

جموں،منشیات اسمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے راجوری میں ایک منشیات فروش کی کروڑوں روپیے مالیت کی جائیداد کو ضبط کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے راجوری میں ایک منشیات فروش کی ایک کثیر منزلہ تجارتی عمارت اور ایک کار کو ضبط کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس چار منزلہ تجارتی عمارت کی قیمت 1.74 کروڑ روپیے جبکہ گاڑی کی قیمت 7 لاکھ روپیے ہے۔

پولیس نے اس منشیات فروش کی شناخت وکل چوگا عرف وکو ولد ومل چوگا ساکن وارڈ نمبر 12 راجوری کے طور پر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن راجوری میں این ڈی پی ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 380/2023 درج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وکل چوگا کے خلاف سال گذشتہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس نے یہ جائیداد راجوری قصبے میں نوجوانوں کو منشیات بیچ کر حاصل کی ہے۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں