ویری ناگ میں فوجی گاڑی لڑھک گئی، ایک اہلکار جاں بحق 9دیگر زخمی

سری نگر،جنوبی ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں سنیچر کی سہ پہر فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ نو دیگر زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق سنیچر کی سہ پہربٹہ گنڈ ویر ناگ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب فوجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک درجن کے قریب اہلکار زخمی ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی ا طلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ایک اہلکار کو مردہ قرار دیا۔

حکام نے بتایا کہ 19آر آر سے وابستہ فوجی جوان حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں