کولگام انکاؤنٹر: طرفین کے درمیان فائرنگ جاری

سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ریڈونی پائین علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ منگل کو دوسرے دن بھی جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے کولگام کے رڈونی پائین علاقے کوپیر کی شام محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا اور اس دوران طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی فائرنگ کے بعد رات کو خاموشی ہی رہی تاہم منگل کی صبح فائرنگ دوبارہ شروع ہوئی جو تاحال جاری ہے۔

کشمیر زون پولیس نے پیر کی شام ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘کولگام کے ریڈونی پائین میں انکاؤنٹر شروع ہوا ہے، پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں’۔

بتادیں کہ کولگام میں یہ انکاؤنٹر اس وقت ہوا ہے جب کشمیر میں لوک سبھا الیکشن کی گہماگہمی بام عروج ہے۔

کشمیر کی تین لوک سیٹوں میں سے سری نگر سیٹ کے لئے 13 مئی جبکہ بارہمولہ اور اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹوں کے لئے بالترتیب 20 اور 25 مئی کو پولنگ ہوگی۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں