منوج سنہا کی بھگوان پرشورام جینتی کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد

سری نگر، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھگوان پرشورام جینتی اور اکشے ترتیا کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے انہوں نے کہا: ‘بھگوان پرشورام صداقت، ہمت اور ہمدردی کے مجسمہ ہیں’ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں بھگوان پرشورام جینتی اور اکشے ترتیا کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں’۔

انہوں نے کہا: ‘بھگوان پرشورام صداقت، ہمت اور ہمدردی کے مجسمہ ہیں’۔

ان کا کہنا تھا: ‘ان کی تعلیمات ہر دور میں انسانیت کی رہنمائی کرتی رہیں گی’۔

انہوں نے دعا کی کہ یہ دن سب کے لئے امن، خوشحالی اور خوشیاں لائے۔

یو این آئی- ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں