کولگام میں ڈمپر ڈرائیور کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع

سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کوثر بل علاقے میں جمعہ کی علی الصبح ایک ڈمپر ڈرائیور کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع واقع ہوئی۔

واضح رہے کہ یہ وادی کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پیش آنے والا اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔

قبل ازیں جمعرات کے روز وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چیو ڈارہ علاقے میں کھیت میں کام کرنے کے دوران ایک چالیس سالہ شخص کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے کوثر بل علاقے میں جمعہ کی علی الصبح ایک ڈمپر ڈرائیور کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیور اپنے ڈمپر کو ان لوڈ کر رہا تھا کہ اس دوران گاڑی ہائی ٹنشن تار سے لگ گئی جس کی وجہ سے اس کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

متوفی کی شناخت شوکت احمد پرے ولد عبدالحمید پرے ساکن یادر پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔

مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی پر لا پرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کہ بجلی کی ترسیلی لائیںز کافی نیچے ہیں جس سے لوگوں کا خطرے در پیش ہیں۔

دریں اثنا پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

یو این آئی- ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں