راجوری سڑک حادثے میں دو فوجی زخمی

جموں،جموں وکشمیر کے راجوری میں پیش آئے سڑک کے ایک حادثے میں دو فوجی جوان زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق راجوری سے پندرہ کلومیٹر کی دوری پر واقع گاوں دھنامہ میں جمعے کے روز فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو جوان زخمی ہوئے ۔

معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد دونوں کو بیس ہسپتال پہنچایا گیا۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں