پاکستان کے ساتھ امریکہ عزت و احترام کے ساتھ پیش آئے: احسن اقبال

سرینگر//امریکی دورہ پر گئے پاکستانی وزیر داخلہ اور منصوبہ بندی احسن اقبال نے امریکی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اسلام آباد کے ساتھ عزت و وقار کے ساتھ پیش آئے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان مربوط بات چیت کے عمل کو دوبارہ بحال کرنے سے تعلقات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔پاکستانی سفارتخانے میں پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ بھارت چاہتا ہے کہ پاک۔ امریکہ تعلقات میں بہتری نہ آئے۔ڈان کے مطابق وفاقی وزیر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان باقاعدہ مذاکرت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مہینے شروع ہونے والے اس عمل کو جاری رہنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں