شمال مغربی پاکستان میں دو مختلف کارروائیوں میں چھ دہشت گرد مارے گئے

اسلام آباد، پاکستان میں سیکورٹی فورسز نے بدھ کو ملک کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں کی گئی دو الگ الگ کارروائیوں میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ فوج نے ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔

پاک فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کا اشارہ دینے والی خفیہ رپورٹس کی بنیاد پر پہلا آپریشن صوبہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کیاگیاتھا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا اورشدید فائرنگ کے بعد 5 دہشت گردوں کو مارگرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صوبے کے شمالی وزیرستان ضلع میں کیے گئے ایک الگ آپریشن میں سیکیورٹی اہلکاردہشت گردوں سے بھڑ گئے، جس کے نتیجے میں ایک اور دہشت گرد مارا گیا۔

فوج نے کہا کہ دونوں کارروائیوں میں مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا، جو مبینہ طور پر سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں دونوں کو نشانہ بنانے والی مختلف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

فوج نے کہا کہ خطے میں کسی بھی باقی ماندہ دہشت گردی کے خطرے کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یواین آئی/ژنہوا۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں