سنتوں اور علمائے کرام نے گنگا جمنی تہذیب کو پیش کی

نئی دہلی، ہفتہ کو شاہدرہ ضلع کے ایسٹ دہلی اسپورٹس کمپلیکس طاہر پور میں سہردا کپ کھیل کر گنگا جمنی تہذیب کی ایک مثال پیش کی گئی۔

اس میچ میں ہندو سنتوں اور علمائے کرام نے زبردست بیٹنگ اور باؤلنگ کرتے ہوئے ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال پیش کی۔ آچاریہ وکرمادتیہ نے سنتوں کی طرف اور مولانا ساجد رشیدی نے علمائے کرام کی قیادت کی۔ شاہدرہ ڈی سی پی سریندر چودھری نے ٹاس کر کے میچ کا آغاز کیا! دونوں ٹیموں کا نام شانتی الیون اور سدبھاو الیون تھا۔

میچ میں اجے گوتم، اسد خان فلاحی، شعیب جامعی، آچاریہ راج مشرا، مہنت ورون شرما، مہامنڈلیشور شیلیشانند پوری، یوگی راجیش جین، پنڈت آشیش کنڈپال، بلال خان، طارق بخاری، حاجی مہرون رنگریز، آچاریہ شیلیش تیواری، ممتازرضوی ، مہتاب عثمانی، سعید جناد، دنیش مشرا، سکھویندر سنگھ سوکھی، پرویز میاں، پون سنہا، مہنت سندیپ کمار نے شرکت کی۔ شانتی الیون نے میچ جیت لیا۔

اس میچ کا اہتمام انڈین میڈیا ویلفیئر ایسوسی ایشن اورآئی ڈی ایچ سی سوسائٹی نے کیا تھا۔ آرگنائزر راجیو نشانا نے کہا کہ ہم لوگوں کو آپس میں لڑانے کی کتنی بھی کوشش کریں، ایک دوسرے کو میدان میں کھیلنے سے بھائی چارہ بڑھتا ہے اور تمام مذہبی رہنما معاشرے میں ماحولیات کے حوالے سے پیغام پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں