ایلس پیری کی چھ وکٹیں، ممبئی انڈینز کو سستے میں سمیٹا

نئی دہلی، ایلیس پیری کی 15 رن پر چھ وکٹوں کی بنیاد پر رائل چیلنجرز بنگلور نے ویمنس پریمیئر لیگ کے آج کھیلے گئے 19ویں میچ میں ممبئی انڈینس کو 113 رن کے اسکور پر ڈھیر کردیا۔

آج یہاں ٹاس جیتنے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور ویمن نے پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایلیس پیری نے کپتان اسمرتی مندھانا کے فیصلے کو درست ثابت کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی ممبئی انڈینز ویمن کی شروعات اچھی رہی اور اوپنرز ہیلی میتھیوز اور سنجیون سجنا نے پہلی وکٹ کے لیے 43 رنز جوڑے۔ چھٹے اوور میں ڈیوائن نے ہیلی میتھیوز کو 26 رنز پر پیری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر ممبئی کو پہلا جھٹکا دیا۔

اس کے بعد نویں اوور میں پیری نے سنجیون سجنا کو 30 رنز پر آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اسی اوور میں پیری نے کپتان ہرمن پریت کور کو صفر پر بولڈ کیا۔ حمیرا قاضی 19 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ سات بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔

ممبئی انڈینز کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے ایلس پیری نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ سوفی مولینو، سوفی ڈیوائن، سوبھانہ آشا اور شریانکا پاٹل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یواین آئی۔ ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں