چنئی سپر کنگز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو211 رنز کا ہدف دیا

چنئی، رتوراج گائیکواڑ ناٹ آؤٹ (108) کی سنچری اور شیوم دوبے (66) رنوں کی نصف سنچری اننگز کی بدولت چنئی سپر کنگز نے منگل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 39ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو جیت کے لئے 211 رنز کا ہدف دیا۔

آج یہاں کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری چنئی کی شروعات خراب رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں سلامی بلے باز اجنکیا رہانے (1) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد ڈیرل مچل نے رتوراج کے ساتھ اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں نے دوسرے وکٹ کے لیے 45 رنز جوڑے۔ چھٹے اوور میں یش ٹھاکر نے مچل (11) کو ہڈا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔

رویندر جڈیجہ 16 رن بنانے کے بعد 12ویں اوور آؤٹ ہوئے۔ تاہم، رتوراج دوسرے سرے سے مسلسل رنز بناتے رہے۔ انہوں نے 60 گیندوں میں 12 چوکے اور تین چھکے لگا کر ناقابل شکست (108) رنز بنائے۔ شیوم دوبے نے رتوراج کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 104 رنز کی شراکت داری کی۔ وہ 20ویں اوور کی چوتھی گیند پر رن ​​آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 27 گیندوں میں تین چوکے اور سات چھکے لگا کر (66) رنز بنائے۔

مہندر سنگھ دھونی نے میچ کی آخری گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کے اسکور کو چار وکٹوں پر 210 رنز تک پہنچا دیا۔

لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے میٹ ہنری، محسن خان اور یش ٹھاکر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں