روبلیو نے تیسری بار میڈرڈ اوپن جیتنے کا الکاراز کا خواب توڑ دیا

میڈرڈ، روس کے ٹینس کھلاڑی آندرے روبلیو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپین کے کارلوس الکاراز کا مسلسل تین بار میڈرڈ اوپن کا خطاب جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔

بدھ کو میڈرڈ اوپن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں ساتویں سیڈ آندرے روبلیو نے اسپین کے لیجنڈری ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز کو ایک سیٹ سے پیچھے رہنے کے بعد 4-6، 6-3، 6-2 سے شکست دی۔

20 سالہ الکاراز، جو دو بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن ہیں، ابتدائی سیٹ 41 منٹ میں جیتنے کے باوجود اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔ روبلیو نے اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹورنامنٹ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الکاراز کی 14 میچوں کی جیت کا سلسلہ توڑا اور میچ جیت کر سیمی فائنل میں داخلہ لیا۔

روبلیو نے میچ کے بعد کہا کہ “سروس نے مجھے آج کئی بار بچایا۔” “میرے خیال میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ میرے پہلے میچوں میں سے ایک تھا جہاں میں مکمل طور پر پرسکون تھا۔ میں نے ایک لفظ بھی نہیں کہا، حالانکہ میں ہار رہا تھا۔ میں اس سے بھی بہتر سروسز انجام دینے کے قابل تھا کیونکہ شروع میں میں اتنی اچھی سروس کرنے کے قابل نہیں تھا، لیکن آہستہ آہستہ، ایک سیٹ کے بعد میں بہتر ہوتا گیا اور میں نے واقعی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔”

یواین آئی۔ ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں