ندوستانی خواتین ٹیم نے تیسرے ٹی-20 میچ میں بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

سلہٹ، گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد اوپنر شیفالی ورما (51) کی نصف سنچری اور اسمرتی مندھانا (47) کی اننگز کی بدولت ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے جمعرات کو کھیلے گئے ٹی۔ٹوئنٹی کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔

118 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اوپنرز شیفالی اور اسمرتی نے طوفانی شروعات کی۔ دونوں نے پہلی وکٹ حاصل کی اور 91 رنز جوڑے۔ شیفالی نے 38 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے نصف سنچری (51) اور اسمرتی مندھانا نے 42 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

شیفالی نے فہیمہ خاتون کی گیند پر ایک رن لے کر اپنی نویں نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد اگلے اوور میں ریتو اپنی ہی گیند پر مونی کے ہاتھوں کیچ ہوگئیں۔ دیالن ہیملتا (9) 9 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی۔ کپتان ہرمن پریت کور (6) اور ریچا گھوش (8) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ ہندوستان نے 18.3 اوور میں تین وکٹ پر 121 رنز بنائے اور میچ سات وکٹ سے جیت لیا۔

اس سے قبل آج ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آئی بنگلہ دیشی ٹیم کے لیے اوپنر دلارا اختر (39) اور کپتان نگار سلطانہ (28) نے 25 گیندوں میں اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے (46) رنز جوڑے۔ بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ ساتویں اوور میں مرشدہ خاتون (9) رن کی صورت میں گری اور ان کی اننگز ڈگمگا گئی۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ شوبنا مستاری 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ باقی بلے باز ڈبل فگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر صرف 117 رنز بنا سکی۔ ہندوستان کی جانب سے رادھا یادو نے 22 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ رینوکا سنگھ، پوجا وستراکر اور شریانکا پاٹل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ اس سال بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹی۔ٹوئنٹی خواتین ورلڈ کپ کے پیش نظر ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔

یواین آئی ۔ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں